ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ہریانہ، الہ آباد ہائی کورٹ کے لئے 15ججوں کی تقرری

ہریانہ، الہ آباد ہائی کورٹ کے لئے 15ججوں کی تقرری

Thu, 06 Jul 2017 21:40:46  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،6جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)صدر پرنب مکھرجی نے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے لئے چھ اور الہ آباد ہائی کورٹ کے لئے نو ججوں کی تقرری کی ہے۔الہ آباد ہائی کورٹ کے لئے جن نو ججوں کی تقرری کی گئی ہے ان میں اکھلیش چندر شرما، کرشنا سنگھ، راجیو لوچن میہروترا، محبوب علی، رنگناتھ پانڈے کو نو ماہ سے ایک سال کے لئے جبکہ رفاقت علی خان، انیرودھ سنہا، دنیش کمار سنگھ اور امیش چندر ترپاٹھی کو دو سالوں کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔صدر نے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے لئے جن چھ ججوں کی تقرری کی ہے ان میں اروند سنگھ سانگوان، راجویر سہراوت، انل کشیترپال، اونیش جھیگن، مہاویر سنگھ سندھو اور سدھیر متل کے نام شامل ہیں۔ان تمام کو دو سال کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔
 


Share: